سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ بھی مسلمانوں کی حمایت میں بول پڑے۔ کہتے ہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کی حمایت کرتا ہوں۔
فیس بک پر اپنے پیغام میں مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ وہ اپنے اردگرد اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ ایک یہودی ہیں لیکن ان کے والدین نے انہیں سکھایا کسی
بھی کمیونٹی پر حملے کی صورت میں اسکا ساتھ دوں۔ کسی دوسرے کی آزادی پر حملے ایک دن ہر ایک کو تکلیف دیں گے۔
پیرس حملوں اور گزشتہ ہفتے کے واقعات کے بعد مسلمان اس خوف میں مبتلا ہوں گے کہ انہیں دوسروں کے کئے کی سزا بھگتنا ہو گی۔ زکربرگ نے لکھا ہے کہ فیس بک کا لیڈر ہونے کے ناطے وہ مسلمانوں کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ انکے حقوق کی حفاظت کے لئے لڑیں گے۔ -